مریم نوازکامؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے،سینیٹر پرویز رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حمایت میں بول پڑے،انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔
پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی چپقلش پر سینیٹر پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں، پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائےجبکہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔
سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے،پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ہمیں کسی دوسرے ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں،پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرہ لوگوں کی بحالی کر کے دکھائی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سیلاب کے بعد نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی خوراک مہیا کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، واک آؤٹ