بھارت: مغربی بنگال میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 24 افراد ہلاک

Oct 06, 2025 | 16:38:PM
بھارت: مغربی بنگال میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 24 افراد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 24 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع دارجلنگ میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہو گئی۔

رپورٹ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں کئی لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہزاروں سیاح ان پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ دامن میں سلی گوڑی جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

 حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صرف 12 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے دارجلنگ کی پہاڑیوں اور ان کے دامن میں موجود علاقوں کو تباہ کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ضلع دارجلنگ کے میرک، سکھیاپوکھری اور جورے بنگلو جب کہ ضلع جلپائی گوڑی کا علاقہ ناگراکٹا شامل ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج صبح تک ان علاقوں میں شدید بارش جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دارجیلنگ، کالمپونگ، جلپائی گوڑی اور کوچ بہار کے لیے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :چین کا بڑا کارنامہ، اُڑنے والا ونڈ ٹربائن تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا