مین آف دی میچ سعود شکیل نے بہترین بلے بازی کا راز بتا دیا

Oct 06, 2023 | 21:41:PM
مین آف دی میچ سعود شکیل نے بہترین بلے بازی کا راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) نیدر لینڈز کے خلاف بہترین پرفارمنس سے مین آف دی میچ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے نوجوان بلے باز  سعود شکیل نے بہترین بلے بازی  کے پیچھے اہم راز بتا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کیخلاف پلیئر آف دی میچ ایوارڈ  حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سعود شکیل کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوشگوار موقع ہے ، میں اپنی ٹیم کے لیے پازیٹو کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا جس میں کامیابی ملی۔ پلیئر آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اور رضوان بات کر رہے تھے کہ اگر ہم سکور کریں گے تو پریشر  نیدرلینڈز کی ٹیم پر آجائے گا اور پھر ایسا ہی  ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دو تین مہینوں سے بہت پریکٹس کر رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ میں مڈل آرڈر پر بیٹنگ کر رہا ہوں تو اس کے حساب سے اپنی شاٹس کو مزید بہتر کیا ۔ سعود شکیل نے کہا کہ بہادری کے ساتھ اٹیک کرنا  چاہیے،کوچنگ سٹاف نے مجھے بہت اعتماد دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:روایتی سیاست یا کچھ اور ؟نواز شریف کی پاکستان میں مظاہرے کی تجویز