"مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں، آج دفتر میں آخری دن ہے"،نواز شریف

Oct 06, 2023 | 19:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے  کہا کہ یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ  میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں،آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا،معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں،غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف  نے مزید  کہا کہ  تنقید برائے تنقیدکی بجائے تنقید  برائے اصلاح ہونی چاہیے،مریم اورنگ زیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراو کیا گیا،جو ایک نامناسب عمل ہے،یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا کورٹ مارشل ہوگا؟خطرے کی گھنٹی بج گئی