مریم نواز ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئیں

Oct 06, 2022 | 21:55:PM
مریم نواز, لندن,قطر ائیر ویز,
کیپشن: مریم نواز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور حسین نواز سمیت دیگر فیملی ممبرز نے مریم نواز کا استقبال کیا۔مریم نواز کے ہمراہ بیٹا جنید صفدر، بہو عائشہ جنید اور ڈاکٹر عدنان بھی تھے۔
مریم نواز ایک روز دوحہ میں قیام کے بعد قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر ون سے لندن پہنچیں،مریم نواز کو لیڈی کمانڈوز اور سیکورٹی کے اہلکار ائیرپورٹ سے باہر لے کر آئیں گے،مریم نواز کو سیکورٹی حصار میں وی آئی ہی گیٹ سے روانہ کیاگیا۔
مریم نواز کے استقبال کیلئے مسلم لیگ نون لندن کے صدر زبیر گل، سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ نون برطانیہ اقبال سندھو اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون لندن ایڈووکیٹ کامران اشرف سمیت دیگر رہنما اور کارکن موجود تھے، مریم نواز کی آمد پر کارکنوں کی گل پاشی کی گئی اور پارٹی سینئر نائب صدر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔