26نومبر کےمقدمہ میں نامزدلوگوں کی گرفتاری،اسلام آباد پولیس کا کے پی کے ہاوس پر چھاپہ
پولیس سہیل آفریدی اور جنید اکبر سمیت کئی رہنماوں کےوارنت گرفتاری لے کر پہنچی ،ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ خیبر پختونخوا ( کے پی کے) ہاوس پہنچ گئی جہاں 26 نومبر کے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں نامزد لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایم پی اے مینا خان ، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد کی عدم موجودگی پر پولیس کی نفری واپس روانہ ہوئی،پولیس ذرائع کےمطابق پولیس سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے بھی وارنت گرفتاری لے کر پہنچی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی نے پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ حکومت بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں، متعدد افسران کی تعیناتی و تبادلے