وزیراعظم سے اے ایف سی کے صدر و سینئر نائب صدر فیفا کی ملاقات

Nov 06, 2025 | 20:38:PM
وزیراعظم سے اے ایف سی کے صدر و سینئر نائب صدر فیفا کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے ایشین فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اے ایف سی کا خیرم مقدم کیا اور ایشیاء میں فٹبال کے کھیل کی ترقی کیلئے شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی قیادت میں اے ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے حکومت کے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں نوجوانوں کو یکسان ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی یونٹ کتنے کا؟ حکومت نے سپورٹ پیکج کا اعلان کر دیا

شہباز شریف نے پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان میں فٹبال کی ترقی، کوچز اور ریفریز کی فراہمی، اسٹیڈیمز، قومی تربیتی مراکز اور ٹیلنٹ پاتھ ویز کے قیام کے حوالے سے پاکستان اور اے ایف سی کے تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان میں اے ایف سی کے میچز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ نے بے مثال میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے اے ایف سی کے تعاون کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روزبادل برسیں گے یا دھند کا راج ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: