سمیع خان شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال کیسے بچے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔
مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمٰن قمر کونازیباویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیکرتاوان مانگنے والا گرفتار
سمیع خان کے مطابق جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا،بعد میں آگ سے بچنے کا توڑ بھی پیش کیا گیا تاہم پھر بھی وہ مشکل سے 5 سیکنڈ کا ہی سین ریکارڈ کروا سکے۔