نیٹ میٹرنگ صارفین پر کتنے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیپکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ فکسڈ چارجز عائد کرنے کامطالبہ کردیا۔
پیسکواور میپکو کے بعد حیسکو اور سیپکو نے بھی فکسڈ چارجز وصولی کی درخواستیں جمع کروادیں۔
سیپکو کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرک صارفین بیک اپ سپلائی یا سولر جنریشن کم ہونے پر نیشنل گرڈ پر انحصار کرتے ہیں، نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ مینٹیننس کاسٹ ادا نہیں کرتے، کراس سبسڈائزیشن کے باعث نان سولر صارفین زیادہ فکسڈ کاسٹ ادا کررہے ہیں۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ صارفین بڑھنے سے سپیکو کا ریونیو بھی متاثر ہورہا ہے، 7 کلو واٹ والے صارفین پر 7 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی درخواست ہے۔
نیپرا اتھارٹی نے فی کلو ہزار روپے کی درخواست پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے فکسڈ چارجز کے حوالے سے ورکنگ طلب کرلی ،سیپکو کو نیٹ میٹرنگ کو واجب الادا رقم کی بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:32 سالہ معروف بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
علاوہ ازیں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھی فکسڈ چارجز وصول کرنے کی درخواست میں نیٹ میٹرنگ صارفین پر فکسڈ نیٹ ورک یوزج چارجز متعارف کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
نیٹ ورک چارجز صارف کے لوڈ یا ایکسپورٹ کیے گئے یونٹس پر عائد کرنے کی تجویز ہے، کراس سبسڈی کے خاتمے کے لیے گراس میٹرنگ فریم ورک کی تجویز بھی دی گئی ہے۔