32 سالہ معروف بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا

Nov 06, 2025 | 13:12:PM
32 سالہ معروف بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔
اہلخانہ کی جانب سےبیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں ،تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمٰن قمر کونازیباویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیکرتاوان مانگنے والا گرفتار
یاد رہے کہ انونے سود مشہور ٹریول انفلوئنسر تھے جن کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر تین لاکھ اسی ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے، وہ اپنی خوبصورت ٹریول فوٹوگرافی، ڈرون شاٹس اور متاثر کن ویڈیو سٹوری ٹیلنگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہوئے،انہیں تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی ’’ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز‘‘ فہرست میں شامل کیا گیاتھا۔