اسلام آباد :ایس پی عدیل اکبر کے بعد ایک اور افسرنے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایس پی عدیل اکبر کے بعد ایک اور افسر نے اپنی رہائشگاہ پر خودکشی کر لی، سابق افسر اور ان کے اہل خانہ 2 نومبر کو کراچی سے اسلام آباد کرائے پر منتقل ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، تھانہ بنی گالہ کی حدود میں سابق افسر عبدالسلام نے اپنی رہائشگاہ پر خودکشی کر لی۔
پولیس نے بتایا کہ عبدالسلام نے منہ میں پستول رکھ کر گولی چلائی جو سر سے باہر نکلی ، خودکشی کے وقت وہ کمرے میں اکیلے تھے، جبکہ ان کے اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں:یورپ میں مرغیوں کو ڈربوں میں بند رکھنےکا حکم
سابق افسر اور ان کے اہل خانہ 2 نومبر کو کراچی سے اسلام آباد کرائے پر منتقل ہوئے تھے ، واقعے کے بعد ان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
یاد رہے چند روز قبل پولیس میں تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار خود کشی کر لی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے اپنی موت سے قبل دو مرتبہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا۔