وادی تیراہ میں آج ہونیوالے آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ پشاور چھاؤنی میں ادا کردی گئی

Nov 06, 2023 | 22:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

باقی شہداء میں نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان،لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وادی تیراہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد جہنم واصل، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ پشاور چھاؤنی میں ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر پشاور سمیت فوجی افسران و جوانوں نے شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئی۔

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔