اسلام آباد؛پولیس کے اے ایس آئی پر حملہ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

May 06, 2026 | 19:41:PM
اسلام آباد؛پولیس کے اے ایس آئی پر حملہ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد میں پولیس اہلکار(اے ایس آئی)  پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک پر اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی پر حملہ کیا گیا،حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،
 ملزم نے اے ایس آئی امتیاز احمد پر چاقو سے حملہ کیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی امتیاز احمد پر نامعلوم شخص نے اچانک حملہ کیا،زخمی اے ایس آئی امتیاز احمد آئینی عدالت میں ڈیوٹی پر تعینات ہیں

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی محتسب نے پمز ہسپتال کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا