امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج اگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے:امریکی جریدے کا دعویٰ

May 06, 2026 | 15:30:PM
امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج اگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے:امریکی جریدے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی جریدے ایگزیوس کا دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج اگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کےمطابق امریکا کو امید ہے ایران اگلے 48 گھنٹوں میں اہم نکات کا جواب دے گا،مختصر معاہدے کے تحت ایران عارضی طور پر یورینیم کی افزودگی روکنے کا وعدہ کرے گا۔

جریدے کے مطابق ممکنہ معاہدے میں دونوں ممالک آبنائے ہرمز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں گے،معاہدے میں ایران پر عائد امریکی پابندیاں ہٹائے جانا بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی بحران۔۔ !بڑی شخصیت  کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

ایگزیوس کے مطابق اربوں ڈالر کے ایران کے منجمد اثاثے جاری کیا جانا بھی معاہدے کا حصہ ہوگا۔