ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر پی سی بی فنڈز سے دیئے جائیں گے: محسن نقوی

May 06, 2024 | 17:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ دینا چاہتا ہوں، کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم پی سی بی فنڈز سے دی جائے گی۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن رضا نقوی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ دینا چاہتا ہوں، یہ پیسے حکومت یا میں اپنی جیب سے نہیں دے رہا، یہ پیسے پی سی بی سے کے فنڈز سے دیئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ سے متعلق بابراعطم کا دبنگ بیان آ گیا

چئیرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کے پیسے کھلاڑیوں کے خون پسینے کی کمائی ہے، پی سی بی کے فنڈز پر پہلا حق کھلاڑیوں کا ہے، قومی کی دعاؤں سے انشاءاللہ ٹیم جیتے گی۔