صدر مملکت اور سروسز چیف کا ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد سیروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) صدر مملکت آصف علی زرداری اور سروسز چیف نے ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد سیروہی کے انتقال پر تعزیت اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد سیروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نےسابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی و سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد سروہی کی وفات پر لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک کے دفاع کیلئے مرحوم افتخار سروہی کی خدمات کو سراہا ،صدر مملکت کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سابق چیف ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے