سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کے سوریا کمار یادیو کا ٹی20 رینکنگ میں پہلا نمبر آ گیا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 2128 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا