بھارت کے سوریا کمار یادیو کا ٹی20 رینکنگ میں پہلا نمبر آ گیا

Mar 06, 2024 | 15:47:PM
 بھارت کے سوریا کمار یادیو کا ٹی20 رینکنگ میں پہلا نمبر آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر آ گیا۔
 پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے،بالروں میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے،ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر  موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ  میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی 20 رینکنگ جاری  کی جس میں ٹاپ 10 بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں،آئی سی سی کی ویمن ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئی ہیں، بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھینی۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل کی قیمتوں میں کمی