آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر کی ملاقات

Mar 06, 2022 | 23:04:PM
آصف علی زرداری، پی ٹی آئی بلوچستان، سابق صدر، سردار یار محمد رند، ملاقات
کیپشن: آصف زرداری، یار محمد رند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند نے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات تقریباً2 گھنٹے جاری رہی،ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ۔
سردار یار محمد رند کاکہناتھا کہ آصف علی زرداری میرے پڑوسی ہیں ان سے ذاتی تعلق ہے ،جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں توسیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے ،ان کا کہناتھا کہ میں نے آصف علی زرداری سے ان کی بیٹی کی خیریت دریافت کی ،ہماری آئندہ بھی ملاقاتیں رہیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ، بلاول کی اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت