پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ، بلاول کی اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

Mar 06, 2022 | 22:46:PM
بلاول بھٹو، میاں منظور وٹو، شمولیت کی دعوت
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورپی ٹی آئی رہنما میاں منظور وٹو کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی،منظور وٹو نے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے سے متعلق وقت مانگ لیا۔
پی ٹی آئی رہنما میاں منظور وٹو نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ماضی میں بہت عرصے تعلق رہا ہے، پیپلزپارٹی سے وزارت بھی ملی اور لیڈر شپ کے ساتھ احترام کا تعلق بھی رہا،ان کا کہناتھا کہ میرے بھائی کے انتقال پر بلاول بھٹو میرے گھر تشریف لائے تھے ، پیپلزپارٹی سے ابھی بھی رابطے کا سلسلہ جاری ہے ۔
میاں منظور وٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق دوستوں سے رابطہ کیا ہے، سوچ بچار کا وقت مانگا ہے ،مشاورت کے بعد کسی حتمی فیصلے پر پہنچیں گے، فی الحال ناانکار ہے نااقرار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل