جنوبی وزیرستان میں اراضی تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل توئی خلہ کے علاقے گل کھچ میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اراضی کے تنازع نے شدت اختیار کی تو دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل سعاد عرف سیدو بھی شامل ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
پولیس اور انتظامیہ کے حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے