قیمت پرڈیڈلاک برقرار، نان روٹی ایسوسی ایشن ڈٹ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طاہر جمیل خان )نان روٹی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے درمیان روٹی کی قیمت پر ڈیڈلاک برقرارہے۔
شہرلاہور میں روٹی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کرنے پر پیشرفت نہیں ہو سکی اورمختلف علاقوں میں مہنگی روٹی کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
روٹی سرکاری قیمت کے برعکس 20 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے جبکہ سرکاری نرخنامے کے مطابق روٹی کا نرخ 14 روپے مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن بائیک رائیڈرز کا پیٹرول 250 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ
نانبائی ایسوسی ایشن نے 14 روپےمیں روٹی کی فروخت سے صاف انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگی ایل پی جی اور آٹے کے باعث سرکاری نرخ پر عملدرآمد کرنا ممکن نہیں رہا،20 روپے کی روٹی بیچنا مجبوری ہے,14 روپے کی روٹی بیچ کر اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔