آن لائن بائیک رائیڈرز کا پیٹرول 250 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ

Jun 06, 2026 | 13:01:PM
آن لائن بائیک رائیڈرز کا پیٹرول 250 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احسن عباسی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود آن لائن بائیک رائیڈرز نے اسے ناکافی قراردیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر تک لانے کا مطالبہ کردیا۔
بائیک رائیڈرز کا کہنا ہے کہ روزانہ کی آمدن کا بڑا حصہ پیٹرول پر خرچ ہو جاتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے موجودہ دور میں گھر کا خرچ چلانا اور بچت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے,اگر روزانہ 1500 روپے کمائی ہو تو اس کا تقریباً نصف حصہ پیٹرول پر خرچ ہو جاتا ہے، جس سے مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رائیڈرز کے مطابق  وہ شدید گرمی اور دھوپ میں گھنٹوں سڑکوں پر محنت کرتے ہیں اور سواریوں کے انتظار میں وقت گزارتے ہیں،لیکن ایندھن کی بلند قیمتوں کے باعث ان کی آمدن متاثر ہو رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل ہی سولر پینلزکی قیمتوں میں بڑا اضافہ

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ محنت کش طبقے کو حقیقی ریلیف مل سکے اور وہ اپنے روزمرہ اخراجات بہتر انداز میں پورے کر سکیں۔