بجٹ سے قبل ہی سولر پینلزکی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑااضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی سولر پلیٹ قیمت میں 7 سے 9 ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد 585 واٹ کی پلیٹ 18ہزار سے بڑھ کر27ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
مارکیٹ میں 645 واٹ کی پلیٹ 22ہزارسے بڑھ کر31 ہزار200روپے کی ہوگئی جبکہ 720 واٹ کی پلیٹ 25 ہزارسےبڑھ کر33ہزار500 روپے کی ہوگئی ہے۔
دوسری طرف انورٹر کی قیمت میں بھی اضافے کااندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کوناکافی قرار دیدیا
واضح رہے کہ نئےمالی سال کے بجٹ میں سولرپینل پر جی ایس ٹی کی شرح 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی تھی لیکن کراچی میں سولرپینلز کی قیمتوں میں بجٹ سے پہلے ہی اضافہ کردیا گیا ہے۔