قومی اسمبلی کے اسپیکر اور  چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ

Jun 06, 2025 | 22:04:PM
قومی اسمبلی کے اسپیکر اور  چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور  چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن  کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13 لاکھ مقرر کی گئی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی و چیرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ  یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی و چئیرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔حکومت نے اس سے قبل ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اورپنشن میں کتنااضافہ ہوگا؟تجاویزسامنے آگئیں