بھارتی وزیر اعظم کے الزامات مسترد  کرتےہیں، جموں و کشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پاکستان

Jun 06, 2025 | 20:44:PM
 بھارتی وزیر اعظم کے الزامات مسترد  کرتےہیں، جموں و کشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت کا مقصد عالمی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کا مقصد عالمی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے، جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،  بھارتی دعوے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے دعوے فوجی محاصرے میں دب چکے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے،پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، بین الاقوامی برادری بھارت کو ظلم سے روکنے میں کردار ادا کرے۔ پاکستان نے  اقوام متحدہ  سےمطالبہ کیا ہے ک وہ بھارت کو جواب دہ بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ،2 کھلاڑی ویزہ پالیسی کے باعث رل گئے