گلوکار سانول خان عیسی خان خیلوی کا نیا گیت ' ریئر ' ریلیز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے عید الاضحی پر "ریئر" کے نام سے اپنا نیا گیت ریلیز کرکے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔
اردو زبان میں ریلیز رومانوی گیت کی میوزک ڈائریکشن قاسم اظہر کی جانب سے کی گئی ہے، گیت کی شاعری اور ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ حقیقی پیار کرنے والا انسان زندگی میں بہت مشکل سے ملتا ہے، مخلص انسان کی اہمیت کو سمجھنا اور اس کی قدر کرنا ہی حقیقی پیار کو تسلیم کرنا ہے۔
گانے کی ریلیز پر گلوکار سانول خان عیسی خیلوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑی عید پر اپنے مداحوں کو ایسے گیت کا تحفہ دیا ہے جن سے ان کی زندگی میں حقیقی پیار اہمیت مزید بڑھے گی۔
سانول خان عیسی خیلوی کا گیت "ریئر" ایس ریکارڈ کے بینر تلے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے2 دہشتگرد ہلاک