سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: تصویر، لوگو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دوہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کچھی کے علاقے کولمپور میں کارروائی کرتے ہوئے دو دوہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیاہے،ہلاک دہشتگرد متعدد بھارتی اسپانسرڈ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکورٹی فورسز ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔
دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا