16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں رواں برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، وزارت شماریات کے مطابق ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے تھے۔
سعودی عرب کے اندر سے 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا، حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔
رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی جمعرات کے روز مکمل ہوئی، جس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوئے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کر کے ادا کی گئیں۔
حج خطبہ میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی: “اے اللہ! فلسطینیوں کو امن عطا فرما اور دشمنوں پر انہیں غالب کر دے۔”
فجر کے بعد حجاج منٰی روانہ ہوئے، جہاں رمیٔ جمرات (کنکریاں مارنا)، قربانی اور احرام کھولنے کے مناسک ادا کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے