ثناء یوسف کا قتل،’’ذمہ داری ہم پر ہے مرد‘‘  گلوکار علی ظفر کاویڈیو پیغام

Jun 06, 2025 | 18:28:PM
 ثناء یوسف کا قتل،’’ذمہ داری ہم پر ہے مرد‘‘  گلوکار علی ظفر کاویڈیو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات کی طرف  اظہارِ افسوس کا سلسلہ جاری ہے، اس بہیمانہ قتل پر فنکار برادری بھی غمزدہ ہے اور اس سانحہ پر معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے احساسات اور ردعمل کا اظہار شاعری پر مشتمل ویڈیو کے ذریعے  کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے قاتل کوسخت سزادینے کامطالبہ کردیا۔اس  افسوسناک واقعہ پر گلوکار علی ظفر    نےثنا یوسف کے افسوسناک واقعہ پر اپنے ردعمل میں شاعری کے ذریعے معاشرتی رویوں پر سوال اٹھا دیا ہے۔علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ

’’ذمہ داری ہم پر ہے مرد ۔۔علی ظفر کا  پیغام‘‘

’’ثنا کا غم نیا نہیں قندیل سے نور تک زخم وہی ہیں‘‘

’’جب تک بیٹوں کو نرمی، ہمدردی اور احترام نہ سکھائیں گے، بیٹیاں کھوتے رہیں گے‘‘

’’یہ صرف شاعری نہیں، تبدیلی کی دعا ہے‘‘

’’میں اس درد کو خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتا تھا‘‘

یہ بھی پڑھیں:میک اپ پراڈکٹس چکھنے کیلئے مشہور بیوٹی انفلوئنسر اچانک چل بسیں