میک اپ پراڈکٹس چکھنے کیلئے مشہور بیوٹی انفلوئنسر اچانک چل بسیں
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) میک اپ پراڈکٹس کو چکھنے کے حوالے سے مشہور تائیوان کی بیوٹی انفلوئنسر گواوا شوئی شوئی اچانک انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق’گواوا بیوٹی‘ کے نام سے بنے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ گواوا 24 مئی کو اچانک ہونے والی بیماری کے باعث انتقال کرگئیں۔
گواوا شوئی شوئی انسٹاگرام پر 12 ہزار سے زائد فالوورز رکھتی تھیں، انہوں نے اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی جن میں وہ بیوٹی پراڈکٹس کو نہ صرف آزماتیں بلکہ چکھ کر ان کا ذائقہ بھی بتاتیں۔
ان کی کئی ویڈیوز میں انہیں میک اپ پراڈکٹس جیسے بلش، لپ اسٹک یا کریم چکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اکثر وہ ان پراڈکٹس کے ذائقے پر ناگواری کا اظہار کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی