عید کے پرمسرت دن پر پاکستانی عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے، نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد علی ملک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ اس پرمسرت دن پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے۔
لندن میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے،عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے۔پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے۔
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نےسنٹرل لندن پارک میں نماز عید ادا کی۔ انکے ہمراہ حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان،زبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید نے نماز عید ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے