بغیرلائسنس موٹرسائیکل اورکارچلانےپرہزاروں روپے جرمانہ، فیصلہ ہوگیا

Jun 06, 2025 | 14:17:PM
بغیرلائسنس موٹرسائیکل اورکارچلانےپرہزاروں روپے جرمانہ، فیصلہ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

وزیرداخلہ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ضیاء الحسن لنجارنے کہا کہ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانوں کے علاوہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو25 ہزار روپے چالان ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کےلیے ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے،صرف ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر لانیکی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اورپنشن میں کتنااضافہ ہوگا؟تجاویزسامنے آگئیں

وزیرداخلہ سندھ  نے مزیدکہاکہ ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی پر2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،ٹریفک کے ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے، ترمیمی قوانین و رولز کا مسودہ حتمی منظوری کےلیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔