عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کیلئے خصوصی ملاقات کے انتظامات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیرنے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ۔
پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں،حوالاتیوں، خواتین اور نوعمراسیران کو عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح 9 سے شام 5 بجے تک اپنے قریبی عزیزوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
ملاقات صرف والدین، بہن/بھائی، بیٹا/بیٹی یا بیوی سے کرائی جائے گی، دیگر رشتہ دار یا دوست اس میں شامل نہیں ہوں گے، ملاقات انٹرویو شیڈ میں ہوگی اور ڈیوڑھی میں اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
گھروالوں کی جانب سے لایا گیا کھانا مکمل تلاشی کے بعد قیدیوں کو دیا جائے گااورکسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی اورسٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی جائیں گی۔