وزیراعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئےلاہورسمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے،لاہور،ملتان اوردیگربڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےہرشہرمیں ٹرانسپورٹ کےمقررہ کرایوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ بسوں کی ونڈسکرین پرکرایہ نامہ،فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے اورزائد کرایہ واپس کرانےاور وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید کے ایام میں پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ لائیوسٹاک حکام مویشی منڈیوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں،انتظامیہ اورپولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں،انہوں نے صوبائی،ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل سطح پر صورتحال کی مانیٹرنگ اور متواتررپورٹ پیش کرنیکی ہدایت بھی کی ہے۔