ایلون مسک، صدر ٹرمپ کی دوستی ختم،ایک دوسرے پر کڑی تنقید

Jun 06, 2025 | 00:31:AM
ایلون مسک، صدر ٹرمپ کی دوستی ختم،ایک دوسرے پر کڑی تنقید
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 واشنگٹن (24نیوز) دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک اور صدر ٹرمپ کے درمیان دوستی ختم ہو گئی، ایلون مسک نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناشکرا شخص قرار دے دیا۔

امریکی صدر نے ایلون مسک کے گرگٹ کی طرح بدلتے رویے کے حوالے سے بتایا کہ ایلون مسک کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا ہوں, انھوں نے کہا کہ ایلون مسک اور میرے درمیان بہت اچھا تعلق تھا، نہیں جانتا کہ مستقبل میں یہ تعلق برقرار رہے گا یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو ناشکری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے بغیر صدر ٹرمپ الیکشن نہیں جیت سکتے تھے۔

واضح رہے کہ دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی الیکشن سے قبل صدر ٹرمپ اور ان کی پارٹی ری پبلیکن کے ساتھ گہری وابستگی تھی اور انھوں ے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کا بھرپور ساتھ دیا تھا جس کے بعد ٹرمپ نے بھی انہیں حکومت کا حصہ بنایا۔

 اہم پوسٹ پر ذمہ داریاں سونپی تھیں لیکن کچھ عرصہ قبل ہی ایلون مسک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید حکومت کا حصہ رہنے سے انکار کر تے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کو صدر ٹرمپ نے قبول کرتے ہوئے انہیں اعزازی سوینئر بھی پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :اب پاک بھارت جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو ثالثی کا وقت نہیں ملے گا:بلاول بھٹو