قلعہ گجر سنگھ میں تیز آندھی سے سڑک پر درخت گر گئے، ٹریفک بلاک

Jun 06, 2023 | 20:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قلعہ گجر سنگھ، تیز آندھی اور بارش کے باعث کوپر روڈ پر بھی 2 درخت گر گئے۔

درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب شادباغ کے علاقہ میں بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے سے حادثہ پیش آیا،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 4 جھلس کر متاثر ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی 30 سالہ کاشف کے نام سے شناخت ہوئی۔متاثرین میں کاشف کی اہلیہ 26 سالہ کرن، بیٹا ایک سالہ ابراہیم، 25 سالہ مصباح اور 2 سالہ ہادیہ شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین کو طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں کرن کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر متاثرین کی حالت تسلی بخش ہے۔