تاجروں کا رات 8 بجے دکانیں بند کرنے سے انکار، حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

Jun 06, 2023 | 18:59:PM
Traders, 8 o\'clock, Shops Closed, Denial, Government, Big Demand, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران  نے حکومت کی جانب سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کے خلاف  رد عمل جاری کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ  کا کہنا ہے کہ حکومت 8 بجے دوکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لے،اس گرمی میں دوکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے،ہرحکومت دوکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی ہے، گرمی کے موسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی،گرمی کے موسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے۔

اجمل بلوچ  کا کہنا تھا کہ تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے،کہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی  خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہے،حکومت توانائی بچانے کے لیے مفت میں چلنے والی بجلی بند کرے،حکمران اپنے ائیرکنڈیشن بند کریں ہر گھر کا پنکھا چلے گا، بدقسمتی کی انتہا ہے توانائی بچانے کی بات یا وزیر دفاع کرتا ہے یا وزیر پلاننگ،وزیر توانائی کو چاہیے تاجر نمائندوں کے ساتھ  بیٹھ کر بات کریں۔