فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کاﺅنٹی چھوڑ کر اچانک پاکستان پہنچ گئے 

Jun 06, 2022 | 23:18:PM
قومی کرکٹ ٹیم، فاسٹ بائولر، نسیم شاہ، کائونٹی ، ایمرجنسی پاکستان،
کیپشن: نسیم شاہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر ایمرجنسی میں پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ میں نسیم شاہ گلوسیسٹر شائر کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔ پاکستان میں ان کے والد کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ کاو¿نٹی چھوڑ کر اچانک وطن روانہ ہوئے۔
دوسری جانب گلوسیسٹر شائر کلب نے تصدیق کی ہے کہ نسیم شاہ فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے پاکستان گئے ہیں۔ کلب انتظامیہ نے انہیں واپس جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت فیملی کے ساتھ گزریں۔
خیال رہے کہ 2019 میں آسٹریلیا کے دورے کے دوران نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ یہ ان کے کریئر کی شروعات تھی جس کی وجہ سے وہ وطن واپس نہیں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے خاتون رہنما کو اہم عہدے سے ہٹا دیا