ن لیگ کو بڑا دھچکا۔تحریک انصاف نے2 اہم وکٹیں اڑا دیں 

Jun 06, 2022 | 15:11:PM
ن لیگ کو بڑا دھچکا۔تحریک انصاف نے2 اہم وکٹیں اڑا دیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ن لیگ کو ایک اور دھچکا،تحریک انصاف نے  مسلم لیگ (ن) کی2 اہم وکٹیں گرا دیں ، لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور  سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ اپنےساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔

پیر اقبال شاہ اور پیر عامر اقبال شاہ نے بنی گالہ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان  سے ملاقات کی جہاں عمران خان نے دونوں  سابق ارکان اسمبلی  کو پارٹی مفلر پہنا کر  خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دینے پر اپنی پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے  اور پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے عمران خان کے پاس بنی گالہ پہنچےتھے  اس کے بعدمسلم لیگ (ن) کے  سابق ایم این اے  پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر شاہ نے عمران خان سے ملاقات کی  اور صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیںوزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

یاد رہے کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد ضمنی انتخاب میں  ان کے صاحبزادے علی ترین  کا مقابلہ پیر اقبال شاہ نے کیا تھا، پیر اقبال شاہ نے  علی ترین کو بھاری اکثریت  سے شکست دی تھی ۔