آج سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی، اسلام آباد میں بارش کا امکان

Jun 06, 2021 | 09:05:AM
آج سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی، اسلام آباد میں بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے  کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ ،شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعض مقامات پر آ ندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہا اور بعض مقامات پر آ ندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا:مزید 76 افراد کاانتقال،  کیسز کی شرح3.10فیصد ہو گئی