ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی جلوس رواں دواں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی جلوس رواں دواں،ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جلوس جنازہ کا تہران سے آغاز ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امام خمینی گرینڈ مصلیٰ سے شروع ہونے والے اس جلوس میں لاکھوں سوگوار شریک ہوئے، جہاں شہید سپریم لیڈر کی میت گزشتہ 2 روز سے عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ تہران میں شروع ہونے والا آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا جلوسِ جنازہ تقریباً 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جلوس تقریباً 10 کلو میٹر طویل راستے سے گزرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اہم ملک کا ایرانی تیل خریدنے کا بڑا فیصلہ،امریکہ میں کھلبلی!
جلوس دماوند اسٹریٹ، امام حسین اسکوائر، انقلاب اسٹریٹ، انقلاب اسکوائر، آزادی اسٹریٹ، آزادی اسکوائر اور شہید لشگری ہائی وے سے گزرتا ہوا مہر آباد ایئر پورٹ کے قریب اختتام پذیر ہو گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر جنرل حسن حسن زادہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامن انداز میں آزادی اسکوائر پہنچیں، جہاں سے جلوس گزرے گا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تہران کے بعد آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت قم منتقل کی جائے گی، جس کے بعد نجف اور کربلا لے جائے جانے کے بعد آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔