ساحل پر سیبوں کا سیلاب، سوشل میڈیا پر ہلچل

Jul 06, 2026 | 12:30:PM
ساحل پر سیبوں کا سیلاب، سوشل میڈیا پر ہلچل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے ساحلی علاقے کورولا کے ساحل پر بڑی تعداد میں پراسرار طور پر سیب بہہ کر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 حکام کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر سمندر میں گزرنے والے کسی کارگو جہاز سے گر گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی گھوڑوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’کورولا وائلڈ ہارس فنڈ‘ کو منگل کے روز اطلاع ملی کہ ساحل پر بڑی تعداد میں سیب بکھرے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کوسٹا ریکا میں گھوسٹ شارک کی نئی قسم دریافت

تنظیم کے اہلکار جب موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ سیب کسی نے ساحل پر نہیں پھینکے بلکہ وہ سمندر کی لہروں کے ساتھ بہہ کر کنارے پر آ رہے تھے۔

تنظیم نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ غالب امکان ہے کہ یہ سیب سمندر میں سفر کرنے والے کسی کارگو جہاز سے گر کر پانی میں بہہ گئے اور بعد ازاں ساحل تک پہنچ گئے۔

تنظیم کے ملازمین اور رضاکاروں نے متعدد تھیلوں میں سیب جمع کیے، جبکہ ساحل کی صفائی کرنے والے دو افراد کو بعد میں مزید سیب اور کچھ سنگترے بھی ملے۔