بزنس کلاس سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں بڑا ریلیف مل گیا

Jul 06, 2026 | 12:07:PM
بزنس کلاس سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سعید احمد  )وفاقی بجٹ میں بزنس کلاس ٹکٹوں میں ٹیکسز کی کمی، بزنس کلاس سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں بڑا ریلیف مل گیا۔

امریکہ، کینیڈا اور ساوتھ امریکہ کی بزنس کلاس ٹکٹ پہ 50ہزار روپے ، یورپ، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، روس، ہانگ کانگ کی بزنس کلاس ٹکٹ پہ 40ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی بزنس کلاس ٹکٹوں میں 25ہزار روپے کی چھوٹ مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکہ، کینیڈا اور جنوبی امریکہ کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر 50 ہزار روپے تک ٹیکس ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

اسی طرح یورپ، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، روس اور ہانگ کانگ کے روٹس پر بزنس کلاس ٹکٹوں پر 40 ہزار روپے تک ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر 25 ہزار روپے تک ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:صرف 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری!حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکام کے مطابق یہ سہولت یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی، جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں واضح کمی کا فائدہ ملے گا۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بزنس کلاس مسافروں کو ریلیف ملے گا بلکہ بین الاقوامی سفر کی طلب میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔