کابینہ کمیٹی امن وامان کادورہ سیف سٹیز اتھارٹی ،جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ

Jul 06, 2025 | 18:35:PM
کابینہ کمیٹی امن وامان کادورہ سیف سٹیز اتھارٹی ،جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا،چیئرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق،  وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، کمشنر لاہور زید بن مقصود ہمراہ  تھے۔

مانیٹرنگ ہال سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے مرکزی جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی،ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس نے سکیورٹی کی صورتحال بارے بریفنگ دی،سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب بھر میں 22 ہزار کیمروں سے عاشورہ کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ گزار رہے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ان تھک محنت سے پنجاب میں امن کی فضا قائم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ نے عشرہ محرم انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے فیلڈ میں گزارا۔

بلال یاسین نے کہاکہ پنجاب میں 10 محرم کے 2845 جلوس اور 2502 مجالس کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، امن و امان کے قیام کیلئے تمام انتطامیہ اور پولیس فیلڈ میں ایکٹو ہیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہناتھا کہ محکمہ داخلہ کا سائیبر پٹرولنگ سیل فرقہ واریت میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پر 1,834 اکاؤنٹ رپورٹ، 185 افراد گرفتار ہوئے، تمام عزاداروں کی بحفاظت واپسی تک ڈیوٹی پر مامور تمام عملہ فیلڈ میں مستعد رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا طلائی تمغہ پاکستان کے نام

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: