ہالی وڈ اداکارجولیان مک  56 سال کی عمر میں چل بسے  

Jul 06, 2025 | 15:26:PM
ہالی وڈ اداکارجولیان مک  56 سال کی عمر میں چل بسے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )ہالی وڈ کے معروف اداکار جولیان مک میہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

معروف ٹی وی سیریز Nip/Tuck میں مرکزی کردار نبھانے والے اور 2000 کی دہائی کی فنٹاسٹک  فور فلموں میں ڈاکٹر ڈوم کے کردار سے مشہور ہونے والے  اداکار جولیان مک میہن دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

اداکار کی موت کی تصدیق Nip/Tuck کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے ذریعے کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف سیاسی شخصیت انتقال کرگئی
اس کے علاوہ  ان کی اہلیہ کیلی مک میہن نے بھی امریکی ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ ان کے شوہر کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسے۔

مک میہن نے Nip/Tuck میں ڈیلن والش کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ سیریز 2 پرتعیش پلاسٹک سرجنز کی زندگیوں اور پیچیدہ پیشہ ورانہ و ذاتی معاملات پر مشتمل تھی۔

یہ سیریز 2003 اور 2010 کے درمیان 6 سیزن تک چلی اور اسے 18 پرائم ٹائم ایمیز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔