بھارت میں رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی مواد کو بلاک کرنے کے بعد اب بھارت نے اپنے علاقوں میں بین الاقوامی میڈیا کو سنسر کرنا شروع کر دیاہے جس کے تحت بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ تک رسائی بلاک کر دی ہے۔
نیوز بائٹس کے مطابق اس اقدام نے جو کل دیر رات نافذ ہوا، بہت سے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیاہے۔
بھارت میں @ رائٹرز کے ہینڈل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے وقت، پیغام سامنے آتا ہے کہ "@ رائٹرز کو قانونی مطالبے کے پیش نظر بھارت میں روک دیا گیا ہے۔"
بھارتی جریدے دکن کرونیکل کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔
مزید پڑھیں:آپریشن سندور میں ناکامی،مودی سرکار کا ہلاک بھارتی فوجیوں کیلئےاعزازات کا اعلان
انتہا پسند مودی نے اپنی سنسر شپ کو بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس تک بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
مودی سرکار غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے مترادف سخت اقدامات مسلط کر رہی ہے۔
گودی میڈیا میں بی جے پی کے اس اقدام پر کھلی بحث یا غیر جانبدارانہ نقطہ نظر کی کوئی امید نہیں
بی جے پی بھارت اور بین الاقوامی سطح پر فاشسٹ نظریے اور پالیسیاں مسلط کر رہی ہے۔