لیاری بلڈنگ واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا، پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے جلوس میں سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے جائیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال،24 لڑکیاں لاپتہ ، تلاش کیلئے آپریشن جاری
انہوں نے کہا کہ سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سیکیورٹی دی جاتی ہے، 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔