امریکہ :ٹیکساس میں ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، لاپتہ27 لڑکیاں نہ مل سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مکانات، سڑکوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے، مختلف حادثات میں15 بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوگئے۔
کیر کاؤنٹی میں 43 اور برنیٹ کاؤنٹی میں تین افراد ہلاک ہوئے، دریا کنارے لگے سمر کیمپ میں شریک تقریباً 27 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کوریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ لوگوں کو متاثرہ علاقوں میں نہ جائے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ پر کئی کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ ہوگئی، گورنر نے صدر ٹرمپ سے وفاقی ایمرجنسی کا مطالبہ کر دیا۔
مزید پڑھیں: سپین: غلطی سے فائر الارم بجنے پر مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگادی، 18 زخمی