سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی فلموں میں انٹری

Jul 06, 2025 | 11:44:AM
سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا کی فلموں میں انٹری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق  بھارتی کرکٹر سریش  رائنا  نے تامل سنیما  کی دنیا میں قدم  رکھ دیا۔ 

سابق کرکٹر نے ایکس کے اکاؤنٹ پر اپنی اداکاری کے کرئیر کے آغاز  کا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ سٹوریز  نے سریش رائنا کی پہلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

 جسے عارضی طور پر پروڈکشن نمبر 1 کہا جارہا ہے یعنی ممکنہ طور پر کرکٹر کی فلم کا نام پروڈکشن نمبر 1 ہوگا۔

 اس پروجیکٹ کو گولین نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو مان کراٹے، ریمو اور گیتھو جیسی ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 

 
فلم کے ٹیزر کو ایک عظیم الشان تقریب کے دوران لانچ کیا گیا جس میں تامل فلم انڈسٹری کے کئی معزز ناموں نے شرکت کی۔

پرومو میں ایک آدمی کو کرکٹ کے میدان میں  چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ طویل وابستگی کی وجہ سے سریش رائنا کے مداح انہیں پیار سے چننا تھالا کہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فی الحال فلم  کی ریلیز کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔